ریسلنگ کے دیوانے ہو جائیں تیار.اب بڑے بڑے نام آ گئے ہیں پاکستان

سنگل ،، ٹیگ ٹیم ،، رائل رمبل اور دیگر ریسلنگ میچز ۔ اب یہ سب آپ کو ٹی وی پر دیکھنے کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ پاکستان میں ریسلنگ خود چل کر آ گئی ہے۔۔۔ انیس بین الاقوامی مشہور ریسلرز پاکستان آ گئے ۔۔جہاں کل سے شروع ہو گا دنگل ۔۔۔ رنگ میں اترینگے آپ کے فیورٹ سپر سٹارز ۔۔۔ اور دکھائیں گے اپنے جوہر ، ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز کراچی سے ہو گا ،، جس میں شرکت کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار ویڈ بیرٹ بھی کراچی پہنچ گئے ،، بادشاہ خان سمیت دیگر ریسلرز بھی ان کے ہمراہ تھے ،، کل یہ سپرسٹارز کشمیر روڈ پر کے ایم سی کمپلیکس میں بنا خوف و خطر ۔ جوہر دکھائیں گے۔۔ اور اپنے شائقین کے درمیان ہونگے،،ریسلنگ کے ان ستاروں میں چار خواتین بھی شامل ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویڈ بیرٹ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پہنچنے پر کافی خوش اور پرجوش ہیں جبکہ انہوں نے پاکستانی شائقین کی بہت تعریف کی ،، اس موقع پر بادشاہ پہلوان خان کا کہنا تھا کہ ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے،، کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز ہونے جا رہا ہے،،
دنیا کے معروف ترین ریسلرز نے پاکستان آ کر دنیا بھر کے سپورٹس مینوں کو بتا دیا کہ یہ کھیلوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے،، انٹرنیشنل ریسلنگ کا یہ کاروان کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد بھی جائیگا،