محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب، ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کے پی، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کوٹلی آزاد کشمیر میں اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، قصور میں سترہ،سرگودھا بارہ، لاہور آٹھ، گوجرانوالہ میں چھ جبکہ لاڑکانہ میں سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔