امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،، طیارہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے لئے آ رہا تھا کہ رن وے سے کچھ ہی دور گر کر تباہ ہو گیا،، حادثے میں عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے ،، طیارہ مقامی آبادی پر گرا، جس سے طیارے اور گردونواح کی عمارتوں میں آگ لگ گئی،، کریش کے وقت طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا،، ایویشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے گرنے کی وجوہات تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہیں،، دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کیں۔