بھارتی سپریم کورٹ سے سزاء پانے والا کلکتہ ہائیکورٹ کا جج لاپتہ ہوگیا۔

بھارتی سپریم کورٹ سے توہین عدالت کے الزام میں سزاء یافتہ کلکتہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سی ایس کرنن کی تلاش جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک جسٹس کرنن کو تلاش نہیں کرسکی ہے ۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ سے ٹکراو کی راہ اختیار کرنے والے جسٹس کرنن شائد ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ 61 سالہ جج کو آحری مرتبہ منگل کے دن چینائی میں دیکھا گیا تھا جبکہ اس سے چند ہی گھنٹے قبل سپریم کورٹ نے توہین عدالت سے متعلق ایک مقدمہ میں ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ جسٹس کرنن کا تعلق تامل ناڈوسے ہے سپریم کورٹ نے جسٹس کرنن کو توہین ر عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔