مصر کےمحکمہ اثار قدیمہ نے نیل ویلی میں کھدائی کے دوران ہزاروں سال قدیم درجنوں نایاب مجسمے دریافت کرلیے
مصر دنیا بھر میں آثار قدیمہ کے حوالے سے جانا جاتا ہے ،، اب مصر کی نیل ویلی میں کھدائی کے دوران درجنوں نئے مجسمے دریافت ہوئے، آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مجسمے 332 قبل از مسیح دور کے ہوسکتے ہیں جب سکندر اعظم نے مصر کو فتح کیا تھا،
ان مجسموں میں 12 اچھی حالت جبکہ بقیہ بوسیدہ حالت میں ہیں،، کھدائی کے دوران مجسموں کے علاوہ مختلف مینار اور دیگر چیزیں بھی برآمد کی گئیں، ماہرین کے مطابق یہ بہت قیمتی مجسمے ہیں تاہم ان کے قیمت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،