اورنج لائن منصوبے پر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بعض مقامات پر تاخیر ہوئی ہےشہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ سے ملاقات کی ، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا انتہائی اہم منصوبہ ہے،، ون بیلٹ ون روڈ کے عظیم الشان منصوبے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے،، اورنج لائن میٹروٹرین پر تیزی سے کام کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے، قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بعض مقامات پر تاخیر ہوئی ہے ، لیکن عدالت سے اجازت ملتے ہی اس تاخیر کو پوراکرنے کی کوشش کریں گے،،انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ملنے والی ایک ایک پائی کوامانت سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے ،، اس موقع پر صدر ایگزم بینک آف چائنہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معیار ،رفتار اورشفافیت کے اعتبار سے چین کے مالیاتی اداروں کے اعتمادپر پورا اتری ہے ، جس کام میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ہوتے ہیں ہمیں اطمینا ن اوراعتماد ہوتا ہے، شہبازشریف وقت پر کام مکمل کرتے ہیں اوریہ انہوں نے ثابت بھی کیا ہے، مستقبل میں بھی پنجاب کے ساتھ مالیاتی تعاون جاری رکھیں گے