اب کیکڑے کے خول سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا خاتمہ ہوگا۔
تائیوان کے ماہرین نے کیکڑے کے خول سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کا طریقہ ایجاد کر لیا۔ تائیوان نیشنل اوشن یونیورسٹی کے ماہرین نے ملیریا کا کہناہے کہ کیکڑے کے خول کا سفوف بناکر اس میں چاندی کے نینو ذرات ملاکر ان کی کم شدت کی مقدارکو مچھروں والے پانی کے ذخائر پر چھڑکا جائے تو اس سے ملیریا کی وجہ بننے والے مچھر، انڈے اور ان کے لاروے بہت تیزی سے ختم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ذرات مچھر کے جسم میں سرایت کرکے اس کے خلیات کو تباہ کردیتے ہیں اور اس کا حیاتیاتی چکر (لائف سائیکل) متاثر ہوجاتا ہے جبکہ اس محلول کے پانی پر چھڑکا و سے پانی میں موجود خطرناک ترین بیکٹیریا بھی ختم ہوجاتے ہیں جن میں نمونیا اور دیگر امراض کی وجہ بننے والے جراثیم بھی شامل ہوتے ھیں۔