افغان سیکیورٹی فورسز نے قندوز کے ضلع قلعہ زال کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ قندوز کے نزدیک ضلع قلعہ زال کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔منگل کو افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قندوز کے شمال مغرب میں منگل کی صبح ضلع قلعہ زال کا کنٹرول افغان سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کے بعد دوبارہ حاصل کر لیا ہے،ضلعی گورنر آفس اور دوسرے انتظامی صدر دفاتر افغان سیکیورٹی فورسز کے پاس ہیں۔وزارت کے مطابق قلعہ زال کو واپس لینے کے آپریشن کے دوران ایک مزاحمت کار ہلاک ہوا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،انھوں نے بتایا کہ قلعہ زال میں آپریشن جاری ہے۔قلعہ زال پر طالبان نے 6 مئی کو قبضہ کیا تھا۔یاد رہے کہ افغانستان کے 60 فیصد علاقوں پر سرکاری کنٹرول جبکہ 40 فیصد پر طالبان،داعش اور دوسرے مزاحمتی گروپس کے قبضے ہیں۔