پہلگام میں پاکستانی جھنڈالہرانے پر نوکشمیری نوجوان گرفتار

مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس نے سیاحتی مقام پہلگام میں پاکستانی پرچم لہرانے پر نوکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوان پکنک پر پہلگام آئے تھے اور پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیااوران کی گاڑی قبضے میں لے لی ۔نوجوانوں میں بیشتر طلباءتھے اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی جھنڈا لہرانے پر 9نوجوانوںکو حراست میں لیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔