پی ٹی آئی کا مقصد سنسنی ،انتشار پھیلانا اور اداروں کے مابین تصادم کرانا ہے:مریم اورنگزیب

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور نعیم الحق کے ٹویٹس کو ملکی مفاد کیلئے نقصان دہ قراردیا ،،ایک بیان میں انھوں نے ٹویٹس کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عادت سے مجبورہے ،تحقیق کے بغیر بہتان تراشی پرانا وطیرہ ہے غلط معلومات پر بیان بازی سے گریزکیا جانا چاہئے۔۔ مریم اورنگزیب نے مشورہ دیا کہ اگر تحریک انصاف کے ترجمان حقائق پر مبنی ترجمانی نہیں کرسکتے تو پھر وزارت اطلاعات ملکی مفاد کی خاطریہ فریضہ انجام دینے کو تیار ہے