مراد علی شاہ وفاق پر برس پڑے
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت پر برس پڑے ،، کہتے ہیں کہ سستی بجلی گیس سے بنتی ہے، جب گیس ہی نہ ہو تو سستی بجلی کہاں سے بنائیں ،، جہاں پاورپلانٹس ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کم ہوجائےگیاسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق سے ٹیرف کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے، سندھ میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،، باقی صوبوں کے مقابلے سندھ کے ساتھ ہر لحاظ سے ظلم ہو رہا ہے ،مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے درآمدی کوئلے کے منصوبوں کواجازت دی جارہی ہے، وزیراعلٰی کے خطاب کے بعد اسپیکر آغا سراج درانی نے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔