ہالینڈ میں مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق مذاکرات ناکام

ہالینڈ میں ایک 4 جماعتی مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق مذاکرات تارکین وطن اور ترک وطن سے متعلق پالیسی پر اختلافات کی وجہ سے ناکام ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مذاکرات بند کمرے میں ہو ئے۔ ان میں موجودہ وزیر اعظم مارک ر±ٹے کی حالیہ قومی انتخابات جیتنے والی پیپلز پارٹی فار فریڈم، کرسچین ڈیموکریٹس، اعتدال پسند ڈی 66پارٹی اور ماحول پسندوں کی گرین لیفٹ نامی پارٹی شامل تھیں۔ دوسری طرف دائیں بازو کے اسلام اور تارکین وطن کی مخالفت کرنے والے عوامیت پسند رہنما گیئرٹ وِلڈرز نے، جن کی پارٹی ڈچ ایوان زیریں میں دوسری سب سے بڑی جماعت ہے، اس بات چیت کی ناکامی کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ’بہت اچھی خبر‘ قرار دیا ہے