لالو پرساد یادوکی مبینہ بے نامی جائیداد کے سلسلے میں بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے دہلی اور گروگرام میں چھاپے

بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو سے منسلک مبینہ بے نامی جائیداد کے سلسلے میں دہلی اور گروگرام میں 22 ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔بھارتی ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے پولیس کی معاونت میں منگل کی صبح قریب آٹھ بجے سے ہی یہ کارروائی شروع کی۔یہ چھاپے ایک ہزار کروڑ روپے کی مبینہ بے نامی جائیداد کی خرید و فروخت کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔