ترکی: وزارت توانائی اور تعلیم کے 85 اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم
ترکی کی حکومت نے وزارت توانائی اور تعلیم کے 85 اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ان افراد کی گرفتاری کا فیصلہ گذشتہ سال جولائی میں ترک صدر کا تختہ اقتدار الٹنے کی سازش کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ترکی میں باغی رہنما فتح اللہ گولن سے تعلق اور ہمدردیاں رکھنے والے 50ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں اکثریت فوجی اور سرکاری اہلکاروں کی ہے۔سے ہمدردیاں رکھنے والے ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین،فوجیوں اور اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔