سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔
رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے سندھ میں طو یل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شگفتہ جمانی نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سندھ کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ واپڈا کے افسران ہماری بات سننے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔