ایرانی جوہری معاہدے سے واشنگٹن کی دستبرداری سے امریکہ اور یورپ کے تعلقات کو دھچکا لگا: جرمن چانسلر
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کہتی ہیں کہ ایرانی جوہری معاہدے سے واشنگٹن کی دستبرداری سے امریکہ اور یورپ کے تعلقات کو دھچکا لگا ،، میرکل نے کہا کہ یورپ ایران کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود جوہری معاہدہ ہی آگے بڑھانا بہترین راستہ ہے،، اس سے قبل برسلز کے دورے پر موجود ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے یورپی خارجہ امور کی سربراہ موگیرینی سے ملاقات کی ،، دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری معاہدے کے مستقبل کے موضوع پر بات چیت کی،، ظریف بعد ازاں برسلز میں یورپی وزراء خارجہ کے ایک اجلاس میں بھی شریک ہوئے،،
یاد رہے کہ جواد ظریف چین اور روس کے دورے بھی کر چکے ہیں،، امریکا کے علاوہ جرمنی، برطانیہ ، فرانس ،روس اور چین نے بھی اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔