بھارتی شہربنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے19 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے سے گزرنے والی گاڑیان اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے،،
پل گرنے کی ہولناک آواز کے بعد وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،،
واضح رہے کہ یہ پل ایک عرصے سے زیر تعمیر تھا جو وزیر اعظم نریندرا مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔