بچوں کی موج مستی شروع ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ۔ پنجاب کے سکولوں میں تعطیلات سے قبل آج پڑھائی کا آخری روز ہے۔ رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیاں کل سے شروع ہوں گی جو دس اگست تک ہوں گی۔ گیارہ اگست کو دوبارہ تدریس کا آغاز ہوگا۔ حکومت اس حوالے سے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔ حکومت کے مراسلے کے مطابق سترہ مئی کے بعد جو سکول کھولے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ وزیرتعلیم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس اکٹھی وصول نہیں کی جائے گی۔ جو ایسا کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیوں سے قبل آج پڑھائی کا آخری روز ہے
May 16, 2018 | 09:08