لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور خیبر پختونخواکے کئی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی چلنے کے بعد موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے بعد موسلا دھار بارش سے گرمی رفو چکر ہوگئی ہے،،،پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور باغوں کے شہر میں بھی میگھا کھل کر برسی،،لاہور میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔۔۔
فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم سہانہ کردیا، شیخوپورہ، جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ، پیر محل، گوجرہ، کوٹ مومن، جڑانوالہ، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، رینالہ خورد، دریا خان اور گردونواح میں بھی بادل کھل کر برسے،جڑواں شہروں میں بھی ابر کرم برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا،،مانسہرہ،ٹانک، کوہاٹ، پشاور، پاراچنار، دیر، چترال ، کالام سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری،جہلم، منگلا، بالاکوٹ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی