تربیلہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہر بجلی سے محروم ہوگئے،

مئی 16, 2018 | 11:49

حکام نینشل پاورکنٹرول سینٹرکے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا،حکام نینشل پاورکنٹرول سینٹرکا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن سے خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ،،،تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

بجلی کی بندش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کراچی،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب بیس ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے، ادھر پنجاب کی صنعتوں کو دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس پر آج سے ہی عملدرآمد ہوگا

مزیدخبریں