سعودی عرب: تحفظ ماحولیات کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ، 4 افراد جاں بحق
سعودی عرب کے تحفظ ماحولیات ادارے کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر تبوک اور الجوف کے درمیان جنگل میں گر کر تباہ ہوا ،جس میں تحفظ ماحولیات جنگل کے ڈائریکٹر، الخنقہ میں سپیشل فورس کے ڈائریکٹر اور2 ہواباز جاں بحق ہوگئے۔فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔