چیئرمین نیب نے قائمہ کمیٹی میں آج پیشی سے معذرت کرلی۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کو جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس آج صبح موصول ہوا،میری مصروفیات کا شیڈول طے تھا۔ کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ دوسری جانب کمیٹی نے چیئرمین نیب کی معذرت قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ نواز شریف پر چار ارب نوے کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام کے معاملے پر چیئرمین نیب کو کمیٹی کے طلب کرنے پر آج پیش ہونا تھا۔ کمیٹی نے نیب آفس کے ساتھ خط و کتابت کا تمام ریکارڈ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔