سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف سے استعفی دے دیا۔
سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف سے استعفی دے دیا۔ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں میں چئیرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کیا، ممبران نے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی عجلت میں بلائی گئی میٹنگ کے بارے میں میڈیا کے ذریعہ پتہ چلا، اس کا مقصد چئیرمین نیب کو بلوا کر ان پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر دباؤ ڈالنا ہے، یہ نہ صرف پارلیمانی اقدار کے خلاف بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کر سکتا ہے، اراکین کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کے رول 218 کے تحت احتجاجا اس کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں، ان کے استعفے قبول کئے جائیں