وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کاافتتاح کردیا
زندہ دلان لاہور کیلئے سفر کی جدید ترین سہولت اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس شروع کردی گئی،، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹرین سروس کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سفر بھی کیا،،اس موقع پر چینی قونصلیٹ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے،، آزمائشی سروس اسلام پارک سے لکشمی چوک تک شروع کی گئی ہے،، شہباز شریف نے اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس پرمبارکبادپیش کی اور کہا کہ عام آدمی کواس سے فائدہ ہوگا ، روزانہ لاکھوں لوگ اورنج ٹرین میں سفر کریں گے،، انہوں نے منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا، کہتے ہیں تحریک انصاف نے سٹے آرڈر لیا جس کی وجہ سے منصوبہ 22 مہینے تاخیر کا شکار ہوا