مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف،وزیراعظم شاہد خاقان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات،نوازشریف کے انٹرویوسمیت ملکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال
پنجاب ہاوس اسلام آباد میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف،، وزیراعظم شاہد خاقات عباسی اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اورنوازشریف کے انٹرویوکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال زیرغورآئی۔ملاقات میں عبوری وزیراعظم کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف کواپنے مؤقف میں نرمی لانے کا مشورہ دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ انتخابات اور نیب مقدمات پرہونی چاہیے۔نئے محاذ کھولنے سے انتخابی مہم متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی شہبازشریف کے مؤقف کی حمایت کی