آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی،،آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا چھتری کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،،، نیپالی آرمی چیف نے شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے ،،، ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے،،،،اس موقع پر نیپالی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا،،،نیپالی آرمی چیف نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کی کاوشوں کے معترف ہیں۔۔۔