ٹرمپ کا امریکہ کے کمپیوٹرنیٹ ورک کو بیرونی حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کااعلان
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کے کمپیوٹرنیٹ ورک کو بیرونی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے قومی ہنگامی حالت نافذ کرنے کااعلان کیاہے۔ ڈونلڈٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پردستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو غیرملکی ٹیلی مواصلات سروسزاستعمال کرنے سے روکاگیاہے کیونکہ ان کے استعمال سے ملکی سلامتی کو خطرے کاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔