دنیا کے پہلے فولڈ ایبل لیپ ٹاپ کا اعلان کردیا گیا
دنیا بھر میں تہہ ہوجانے والے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی دوڑ جاری ہے اور اب اس ضمن لینووو نے ایک حیرت انگیز خبر دنیا کے پہلے فولڈایبل پی سی یا لیپ ٹاپ کی صورت میں دی ہے اور اس کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے۔ اورلینڈو میں منعقدہ لینووو کی ایک تقریب میں فولڈنگ پی سی پیش کیا ہے جو ایک ساتھ ہی چھوٹے اسکرین کا لیپ ٹاپ، بڑے اسکرین کا ڈیسک ٹاپ، کتابی جسامت کا ٹیبلٹ اور اسٹائلس آپریٹڈ اسکیچ بک میں بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگرچہ اس فولڈنگ لیپ ٹاپ کو باضابطہ طور پر کوئی نام نہیں دیا گیا لیکن یہ تھِنک پیڈ ایکس ون فیملی کے تحت پیش کیا جائے گا