کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز 38 ہزار سے زائد، اموات 823 ہوگئیں
پاکستان میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور آج بھی نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 437 ہوگئی ہے جبکہ اموات 823 تک جا پہنچی ہیں تاہم 10 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سرکاری سطح پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 1649 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا۔