کرونا مریضوں کی لاشیں رکھنے والے ٹرک میں کھانے کی فراہمی

نیویارک: امریکا میں کرونا کے مریضوں کی لاشیں رکھنے والے ٹرک کو غذا کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق اتنظامیہ نے مذکورہ ٹرک کو مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا تھا اور اس میں لاشوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے۔ کنٹرینر میں لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن سسٹم اور لاشوں کو محفوظ رکھنے والے کیمیکل کے اخراج کی مشینیں بھی نصب کی گئیں تھیں۔