لاک ڈاؤن کے دوران ماسک نہ پہننے والے خبردار

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ماسک پہننا ہر ایک شہری کیلئے لازم ہے چند روز میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا۔ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں ماسک پہننا لازم قرار دے رہے ہیں ہم نے اب تک ماسک پہننے پر قوم کو چھوٹ دے رکھی تھی کہ چاہیں تو پہن لیں یا نہ پہنیں لیکن اب ہم اس کو لازم قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات اور رش والے مقامات پر جاتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی ہوگی اس کا نوٹیفکیشن بھی چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔