کورونا وائرس ,مزید 1581 نئے کیسز،31 اموات، تعداد 834 ہو گئی

ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 834 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 38,799 تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 27085 تک پہنچ گئی ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 14,916 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں 14,201،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5678 اور اسلام آباد میں 921 ہوگئی ہے، اسی طرح بلوچستان میں2457 گلگت بلتستان میں 518 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 834 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں 255، پنجاب میں 245، کے پی کے میں 291 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 4 اور بلوچستان میں 31 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 1 اور وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 7 مریض دم توڑ گئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 725 کورونا مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے اس طرح ملک بھر میں اب تک 10880 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔