اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی شہری شہید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کوگولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہری کو شہید کرنے کے لیے اس پر ایک فوجی اہلکار پر گاڑی چڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ دورا قصبے کے جنوبب میں''نگوھوت'' یہودی کالونی میں اسرائیلی ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی ایک فوجی اہلکار پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوا ہے۔ قریب کھڑ ے فوجیوں نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو شدید زحمی حالت میں بئر سبع شہر میں قائم سورکا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ نگوھوت یہودی کالونی کے قریب ایک تخریبی کارروائی میں اسرائیلی فوجی اہلکار پر گاڑی چڑھانے والے فلسطینی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی اور فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے بھی اس واقعہ کے بارے میں کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں آیا۔