امریکی کمپنی کا کورونا کے خلاف 100 فیصد موثر اینٹی باڈی بنانے کا دعویٰ

امریکی کمپنی سورینٹو تھراپیوٹک نے کورونا وائرس کے خلاف 100 فی صد موثر اینٹی باڈی بنانیکا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سورینٹو تھراپیوٹک کا دعویٰ ہے کہ ان کی تیار کردہ اینٹی باڈی نے کورونا وائرس کو انسانی خلیے میں داخل ہونے سے روک دیا۔امریکی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ایک مہینے میں اینٹی باڈی کی 2 لاکھ ڈوز تیار کر سکتے ہیں۔دوا کی تیاری کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو درخواست بھی دے دی گئی ۔