ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاؤن،20ہزار من گندم برآمد

ملتان: ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں ایک گودام سے 20 ہزار من گندم برآمد کر لی گئی جس کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو دی گئی تین یوم کی مہلت ختم ہو گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپورہیروالا غلام سرور نےموضع لعل واہ میں گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی20 ہزار من گندم برآمد کر لی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ کی گئی گندم غیرقانونی طور پر رحیم یار خان منتقل کی جارہی تھی جبکہ گندم کی قیمت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،تحویل میں لی گئی گندم کو محکمہ خوراک کے جُگو والا سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے