کراچی:ٹریفک حادثات،بچی اور خواجہ سرا جاں بحق، 3 زخمی
کراچی میں دو ٹریفک حادثات میں بچی اور خواجہ سرا سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ شہید ملت روڈ پر خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق، 2افراد زخمی ہو گئے۔کراچی میں دو ٹریفک حادثا ت میں ایک بچی اور ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ شہید ملت روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے رکشے سے جا ٹکرائی جس سے خواجہ سرا اکرم عرف اکری جاں بحق اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر دو گاڑیوں میں ریس لگانے کے شواہد نہیں ملے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ادھر سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت مائزہ، انس اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔