بہاولپور: خاتون سے زیادتی کے بعد معصوم بچی کا قتل
بہاولپور میں سفاک ملزم کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس کی معصوم بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے موسیٰ کالونی میں خاتون کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم خاتون کی کم سن بچی کوقتل کر کے فرار ہو گیا۔پولیس نے کہا کہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے اس کے شوہر کے بھانجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس نے قتل اور زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔