ملتان: ذخیرہ کی گئی گندم برآمد، 12 ناجائز منافع خور گرفتار

لال پور پیر والا کے علاقے لعل واہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ گودام پر چھاپے کے دوران ذخیرہ کی گئی 20 ہزار من گندم برآمد ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہنا ہے کہ ملتان میں مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے 12 دکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے 12 میں سے 5 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔