حکومت قوم کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیراعلی بزدار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کی ہے ۔ آج ایک بیان میں وزیراعلی نے کہاکہ حکومت قوم کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹے گی ۔ انہوں نے شہریوں پرزوردیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وزیراعلی نے خبردار کیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قواعدوضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔