دبئی میں پہلا ڈرائیو اِن سینما کھول دیا گیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں لاک ڈاون سے پریشان فلم بینوں کے لیے ووکس سینماز نے پہلا ڈرائیو اِن سینما کھول دیاہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ”ڈرائیو ان سینما “ماجد الفطیم شاپنگ مال کی چھت پر بنایا گیا ہے، جس میں دو افراد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔سینما میں بیک وقت 75 گاڑیاں کھڑی کی جاسکیں گی۔ایک شو کو ایک وقت میں کم از کم 150 افراد دیکھ سکیں گے۔اوپن ایئر سنیما کے ٹکٹ کی قیمت 180 درہم رکھی گئی ہے جس میں شائقین فلم دیکھنے کے ساتھ ساتھ پاپ کارن اور سافٹ ڈرنکس بھی لے سکیں گے۔تاہم 3 سے 12 سال کی عمر کے بچوں اور 60 سال سے زائدعمر کے افرادا کو اب بھی ایسے مقامات پر جانے سے روکا گیا ہے،جس میں آوٹ ڈور سنیما بھی شامل ہیں۔