امریکہ میں مزید 30 لاکھ افراد بے روزگار، کل تعداد پونے 4 کروڑ
لاہور :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ کرایوں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا اور کورونا کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں میں انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ۔ مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے ۔ بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا ، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔پاورلومز، آٹو موبائل اور موبائل فون انڈسٹری کوبھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔