نیب قانون کے ساتھ ہوں، کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب قانون کے ساتھ ہوں، کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، چھوٹی عیدپرقربانیاں نہیں گرفتاریاں ہوں گی،31 جولائی سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 2 کروڑروپے کے عید کی سواری سے پہلے ٹکٹ خرید لیے گئے، اجازت مل گئی تو لوگوں کوگھروں تک پہنچائیں گے اور اجازت نہ ملی تو 24کروڑ روپے واپس کرنے پڑیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین کےسفرکےلیےایس اوپی بنالیےہیں، صوبےبسوں اورجہازوں کو تو اجازت دے رہے ہیں، پوری دنیا کے برعکس ہمارے ہاں ٹرین نہیں چل رہی ، پیر کو پریس کانفرنس میں ٹرین چلانے سے متعلق اعلان کریں گے۔