اپوزیشن نے اسمبلی میں وہی کچھ کہا جو پریس کانفرنسز میں کہتے تھے: شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف اجلاس بلا کر خود نہیں آئے، توقع تھی پارلیمنٹ میں تقاریر ہوں گی، رہنمائی ملے گی، اپوزیشن نے اسمبلی میں وہی کچھ کہا جو پریس کانفرنسز میں کہتے تھے، کیا احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا نااہلی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ سمیت اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلوایا، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلوایا مگر اپوزیشن لیڈر نے شرکت نہیں کی، اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وہی تقاریر کیں جو نیوز کانفرنسز میں کرتے ہیں، عمران خان 30 فٹ بلندی سے گرے مگر علاج کیلئے لندن نہیں گئے، کیا قومی اداروں کو طاقتور بنانا، احتساب کاعمل آگے بڑھانا نااہلی ہے ؟۔