عوام کاخون چوسنے والے وائرس کا علاج وزیراعظم خود کریں گے : شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےمعاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے ساتھ نیوزبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وائرس اپنی تباہی پھیلا رہا ہے اور وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت بروقت اقدامات کر رہی ہے ، کل پرائم منسٹر نے حکومتی اقدامات سے متعلق اپنا لائحہ عمل عوام کیساتھ شیئر کیا ۔ ہمارا ملک معاشی طور پر کافی چیلنجز کا سامنا کر رہا تھا اور اب بھی کر رہا ہے معاشی چیلنجز کے بعد بھی پرائم منسٹر نے ایک جامعہ پیکج معاشرے کے طبقوں کو سپورٹ اور مدد کیلئے مختص کیا ، اس پیکج میں بزنس اور اکانومی کیلئے 480 ارب روپے رکھے گئے ، جبکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے 570 ارب روپے، دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے 2 سو ارب اور پٹرول اور ڈیزل کی مد میں میں 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں 104 ارب سے زائد تقسیم کیے گئے ہیں اور اس قسم کے حالات میں شفاف طریقے سے مستحقین تک امداد پہنچائی گئی ۔ ایسا طریقہ اختیار کیا جو کامیابی کیساتھ چل رہا ہے ۔ حکومت اس بات پر کلیئر تھی کہ صرف حکومت اس بیماری سے نہیں لڑ سکتی ،عمران خان نے تمام یونٹس کو ایک آنکھ سے دیکھا ، ہم سب ملکر ہی کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔