چین سے20 ٹن طبی سازوسامان لیکر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

چین سے بیس ٹن طبی سازوسامان لیکرایک طیارہ آج اسلام آباد پہنچا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق اس طبی سازوسامان میں ننانوے وینٹی لیٹرز اوردولاکھ ساٹھ ہزارN-95ماسک شامل ہیں۔یہ کوروناوائرس کی وباء پھوٹنے کے بعداب تک چین کی طرف سے پاکستان کودی جانے والی طبی امداد کی آٹھویں کھیپ ہے۔