پی آئی اے کی خصوصی پرواز سعودی عرب میں پھنسے 250پاکستانیوں کو لیکر کراچی کیلئے روانہ
پی آئی اے کی ایک خصوصی پروازسعودی عرب میں پھنسے دوسوپچاس پاکستانی مسافروں کو لیکر آج جدہ سے کراچی روانہ ہوئی۔مسافروں نے اُن کی وطن واپسی کے لئے انتظامات کرنے پرحکومت پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔آئندہ ہفتوں میں مزیدپروازیں متوقع ہیں۔