مودی حکومت کورونا کے دوران شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی: راہول گاندھی

بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماراہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کروناوباء کے دوران شہریوں کے تحفظ کے اپنے فرض کی ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہے۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ویکسین ،آکسیجن اورادویات کی قلت سمیت وزیراعظم بھی غائب ہیں۔کانگریس کی صدرسونیاگاندھی سمیت حزب اختلاف کی بارہ جماعتوں کے رہنمائوں نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط تحریر کیا ہے جس میں لوگوں کے لئے بلامعاوضہ کروناسے بچائو کی ویکسین کی فراہمی پرزوردیاگیاہے۔