اسرائیل کی غزہ پر جارحیت، اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہوگا

ظالم اسرائیل کے فلسطین پر مظالم اور بربریت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ دوسری جانب چین نے فلسطین پر چڑھائی پر تشویش کا اظہار کیا، اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔ اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکا نے ملتوی کرادیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے. ادھر دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہر جاری ہیں . لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔لندن میں فلسطین کی حمایت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ،ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا