آئین اور حق کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری بار بار کریں گے: مریم نواز
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے شیخو پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا غداری کے فتوے لگانے والے سن لیں اب عوام نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے ،غداری کے الزامات کئی سالوں سے سنتے آ رہے ہیں ،ہاں اگر سچ بولنا غدار ی ہے تو یہ ایسی غداری باربار کرتے رہینگے ،انہوں نے کہا غدار ہم نہیں بلکہ غدار وہ ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا ،غدار وہ ہے جو عوام کوایک کلو چینی کے لیے لائن پر لگا دے،غدار وہ ہیں جن کے دورے حکومت میں سفارت خانے اچھا کام نہیں کر رہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف سلیکٹڈ تھے نہ ہی کسی کے کندھے استعمال کر کے وزیر اعظم بنے تھے ، بعض افراد نوازشریف اوربعض ن لیگ میں اداروں پرانگلی اٹھانے والے غدار ہیں،نواز شریف اگر غدار ہوتا تو ملک کے کونے کونے سے اُن کے حق میں فیصلہ نہ آتا ،جس کوچور اور ڈاکو کہا آج اس کا بیانیہ ملک کے کونے کونےمیں پھیل چکا ہے۔