اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری، شہدا کی تعداد 170 تک پہنچ گئی
اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 170 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔